فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلزپارٹی کوعبرتناک شکست نوشتہ دیوار ہے، پانچ سال تک لوٹ مار کے ریکارڈ توڑنے ،عدلیہ کے احکامات کا مذاق اڑانے اور قوم پر بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کرنیوالی پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو اپنی سیاسی اور وقعت کا پتہ چل گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ قوم ملک میں تبدیلی چاہتی ہے،رہنماء مسلم لیگ (ن)عابد شیر علی کا بیان

اتوار 12 مئی 2013 20:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مئی۔2013ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلزپارٹی کوعبرتناک شکست نوشتہ دیوار ہے، پانچ سال تک لوٹ مار کے ریکارڈ توڑنے ،عدلیہ کے احکامات کا مذاق اڑانے اور قوم پر بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کرنیوالی پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو اپنی سیاسی اور وقعت کا پتہ چل گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ قوم ملک میں تبدیلی چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کی ریکارڈ کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مسلم لیگ (ن ) آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، میاں محمد نوازشریف کی قیادت ملک کو ہرقسم کے بحرانوں بالخصوص بجلی گیس کے بحران سے نکالے گی اور وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں