میاں نواز شریف کا بطور وزیراعظم اور میاں محمد شہباز شریف کا بطور وزیر اعلی پنجاب انتخاب قوم کے لئے خوش قسمتی اور پاکستان کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے ،ملک بھر کے غریب عوام کے ساتھ مزدوروں کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ، چیف آگنائزر و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ خواتین نومنتخب ایم پی اے مدیحہ رانا کا بیان

پیر 27 مئی 2013 17:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مئی 2013ء ) چیف آگنائزر و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ خواتین نومنتخب ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا بطور وزیراعظم اور میاں محمد شہباز شریف کا بطور وزیر اعلی پنجاب انتخاب قوم کے لئے خوش قسمتی اور پاکستان کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے ،ملک بھر کے غریب عوام کے ساتھ مزدوروں کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ( ن )لیگ کے 1990کی طر ح عوامی مینڈیٹ ہا ئی جیک کر نے کی حقیقت بے نقا ب ہو چکی ہے امر یکا اور مسلم لیگ ن کے در میان آ ئی آ ر ا و ( ا نٹر نیشنل ر ی کنسیلیشن آرڈ ر ) کی حقیقت کو پو ر ی قوم جان چکی ہے جس سے پاکستان کے مفادات کا مستقبل مخدو ش بین ا لا قوامی سازشی تھیو ر ی کے تحت مسلم لیگ ن گو اد ر پو ر ٹ اور پا ک ا یرا ن گیس معا ہد ے کاازسر نو جا ئز ہ لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کا ہے ۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے انرجی پراجیکٹس پر تیزی رفتاری سے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کی ضمامن ہے نواز شریف ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کا خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں گے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں