میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنایا،اس بار حکومت معاشی دھماکہ کرکے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے خواب کی تعبیر حاصل کریں گے ،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی و نومنتخب ایم پی اے افضل ساھی کا تقریب سے خطاب

بدھ 29 مئی 2013 23:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29مئی۔2013ء) سابق سپیکر پنجاب اسمبلی و نومنتخب ایم پی اے افضل ساھی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنایا ،اس بار حکومت معاشی دھماکہ کرکے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے خواب کی تعبیر حاصل کریں گے ۔وہ گزشتہ روز ساہیانوالہ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) نے پہلے بھی ملک و قوم کی بھر پور خدمت کی جس کی بنیاد پر لوگوں نے ایک بار پھر اس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار حکومت کے ایجنڈے میں معیشت کی بحالی ‘ لوڈشیڈنگ سے نجات اور لوگوں کو روز گار کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور اس بار بھی ہماری نئی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی ۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں میاں پاکستان مسلم لیگ (ن) ‘ یوم تکبیر ‘ قائد میاں نواز شریف اور افضل ساھی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں