فیسکو نے بجلی چوری روکنے کیلئے نئے میٹر متعارف کرادئیے، ایڈوانس میٹرنگ انفاسٹرکچر کی مدد سے بجلی کی چوری پکڑنے میں مدد ملے، بجلی کی بچت کی جاسکے گی، میٹر میں ایسا سوئچ لگا ہے جو یہ بتا سکے گا کہ میٹر کو کھولا گیا اور ریڈنگ تبدیل کی گئی ہے،فیسکو کے سربراہ رانا عبدالجبا ر کی پریس کانفرنس

جمعہ 31 مئی 2013 17:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 31مئی 2013ء ) فیسکو نے بجلی چوری روکنے کیلئے نئے میٹر متعارف کر دیے جن کی مدد سے نہ صرف بجلی کی چوری میں مدد ملے گی بلکہ بجلی کی بچت بھی کی جاسکے گی۔جمعہ کوفیسکو ہیڈ کوارٹر زمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیسکو کے سربراہ رانا عبدالجبا ر نے کہاکہ ایڈوانس میٹرنگ انفاسٹرکچر کی مدد سے بجلی کی چوری پکڑنے میں مدد بھی ملے اور بجلی کی بچت بھی کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس میٹر میں ایک ایسا سوئچ لگا ہے جو یہ بتا سکے گا کہ میٹر کو کھولا گیا اور ریڈنگ تبدیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہی نہیں اب ان میٹروں کی مدد سے فیلڈ میں جا کر میٹر کاٹنے کی نوبت نہیں آئے گی بلکہ آفس میں بیٹھے ہی بجلی چور ی کرنے اور میٹر میں تبدیلی کرنے اور بل ادا نہ کرنے والے کی بجلی منقطع کی جاسکے گی۔انہوں نے سمال میٹر کی فیسکو کالونی میں لگے میٹروں کا معائنہ بھی کرایا اور براہ راست آنے والی ریڈنگ بارے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان میٹرز کی مالیت پورانے میٹر سے صرف 1500 زیادہ ہے اور صارفین کو اب یہ میٹر ہی دیے جائنگے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار فیصل آباد میں فیسکو کی جانب سے یہ منصوبہ عوام کیلئے لایا گیا ہے اور پورے پاکستان میں اس پر عملدرآمد کرایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں