شریف برادران کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا ، عوام کو روز گار کی فراہمی کیلئے جامع حکمت تیار کر لی گئی ہے ،لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اولین ترجیح ہے،مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما و ایم پی اے چوہدری رضا نصرالله گھمن کی حلقہ کے لوگوں سے گفتگو

جمعہ 7 جون 2013 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جون۔ 2013ء) مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما و ایم پی اے چوہدری رضا نصرالله گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا ۔ عوام کو روز گار کی فراہمی کے لئے جامع حکمت تیار کر لی گئی ہے ۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔

سابق حکومت کے دور میں 20-20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے لاکھوں مزدوروں کو بے روز گار اور صنعتکاروں کو کنگال کر دیا تھا ۔ میاں محمد نواز شریف کے وزیراعظم اور میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعلی پنجاب بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر تبدیل کاعملی آغاز شروع ہو چکاہے ۔ عوام تھوڑا سا صبر کریں ایک دو ماہ میں تبدیلی نظر آنی شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو حلقہ کی عوام سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ شہری اور دیہی عوام کو یکساں سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جن کچی آبادیوں کے مالکان حقوق رہ گئے تھے انہیں ترجیحی بنیادوں پر مالکانہ حقوق دے دئیے جائیں گے ۔دیہی علاقوں میں فری ڈسپنسریوں کے قیام کے علاوہ سکولوں اور رورل ہیلتھ سنٹروں کی اپ گریڈیشن کے لئے فوری اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں