فیصل آباد ‘شادی پر سلوائے کپڑوں کی اجرت مانگنے پر پولیس اہلکار کا درزی پر تشدد‘دکان پر قبضہ کرلیا

ہفتہ 8 جون 2013 17:42

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جون 2013ء ) فیصل آباد میں شادی پر سلوائے گئے کپڑوں کی اجرت مانگنے پر پولیس اہلکار نے درزی پر تشدد کرڈالا ، میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی ، اعلیٰ پولیس حکام کی مداخلت پر صرف مقدمہ درج ہوا ، مقدمہ درج کرانے کی پاداش میں ملزم نے دکان پر قبضہ کرلیا ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکار نے شادی پر سلوائے گئے کپڑوں کی اجرت مانگنے پر درزی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ درزی نے بتایا کہ پولیس والے نے اپنی شادی پر 19سوٹ سلوائے جب اجرت طلب کی تو پولیس اہلکار دکان سے اٹھ کر اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ درزی پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ۔ جسم پر تشدد کے 19نشانات پائے گئے ۔ متاثرہ درزی نے اعلیٰ پولیس حکام سے التجاء کی تو پولیس والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اسے پیٹی بھائیوں نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا ۔ پولیس اہلکار نے مقدمہ درج کرانے پر متاثرہ درزی کی دکان پر بھی قبضہ کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں