فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج،گرڈ اسٹیشن پر حملہ ، ٹیکسٹائل مل پر دھاوا، پولیس کا مظاہرین پر تشدد، خواتین کے ساتھ بد سلوکی

منگل 11 جون 2013 15:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2013ء) فیصل آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور جس کے جو ہاتھ میں آیا اسے توڑ پھوڑ دیا،احتجاج کے دوران اڈہ جوہل کاعلاقہ میدان جنگ بن گیا،مظاہرین نے ٹیکسٹائل مل پر بھی دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ دس سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی مفلو ج ہوکر رہ گئے ہیں جس پر برداشت کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور بھرپور احتجاج کیا ۔

صورت حال کو کنٹرول کرنے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تاہم مظاہرین کو قابو نہ کیا جا سکا جس پر اضافی نفری کو طلب کیا گیا، اضافی نفری پہنچنے کے بعد پولیس مظاہرین کو پکڑنے مظاہرین کے گھروں تک میں کود گئی ،جوہاتھ آیا اس کی پٹائی لگادی یہاں تک کہ خاتون کو بھی پولیس اہلکاروں نے نہیں چھوڑا اور اس کو بھی تھپڑ ما ردیا ۔مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراوٴ بھی کیا گیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں