عالمی چیمپئن محمد آصف 6 ماہ بعد بھی حکومت کے اعلان کردہ انعامات سے محروم

ہفتہ 15 جون 2013 14:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15جون۔2015ء)عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف کو 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقوم نہ مل سکیں۔۔صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی مدت پوری ہونے اور نئی حکومتوں کے بننے پر عالمی چیمپئن محمد آصف انعامی رقم نہ ملنے پر انتہائی مایوس ہوگئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد آصف نے دسمبر 2012 میں بلغاریہ میں کھیلی جانے والی ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں انگلینڈ کے گیری ولسن کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل پاکستان کے نام کیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف کو ایک کرڑ روپے جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کی طرف سے کئے گئے یہ اعلانات بھی سیاسی وعدوں کی طرح جھوٹے ثابت ہوئے۔

محمد آصف نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے 15 لاکھ روپے کا انعام ملا اس کے علاوہ تمام انعامات ابھی تک اعلانات تک ہی محدود ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں