تمام تر دعوؤں کے باوجود خسرہ پر قابو نہ پایا جا سکا، فیصل آباد میں مزید 2 ماؤں کی گود اجڑ گئیں، خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 تک جا پہنچی، مزید سینکڑوں بچے ہسپتالوں میں داخل

ہفتہ 29 جون 2013 20:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جون۔2013ء) تمام تر دعوؤں کے باوجود خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا، فیصل آباد میں موذی مرض سے مزید 2 ماؤں کی گود اجڑ گئیں، خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 تک جا پہنچی، مزید سینکڑوں بچے ہسپتالوں میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں خسرہ کی وبا کنٹرول ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ہفتہ کوبھی 2 ماوں کی گوڈ اجڑ گئی ،خسرہ سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے دو بڑے سرکاری ہسپتال الائیڈ اور سول ہسپتال میں اس وقت بھی 50 سے زائد بچے داخل ہیں جبکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سینکڑوں خسرہ سے متاثرہ بچے زیر علاج ہیں۔گزشتہ 12 روز میں ہلاکتوں کی تعداد کی 10 ہو گئی ہے جو ایک تشویش ناک بات ہے۔روزانہ ان ہسپتالوں میں 10 خسرہ سے متاثرہ بچے لائے جا رہے ہیں اور ہفتہ کو بھی 2 معصوم پھول مرجھا گئے۔مرنے والوں میں 8 سالہ دانش اور 6 سالہ علیشا شامل ہیں۔شہر بھر میں خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے گھر گھر جا کر بچوں کو خسرے سے بچاو کے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کر رکھا ہے لیکن اسکے باوجود بھی کمی نہیں آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں