فیصل آباد: شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

پیر 1 جولائی 2013 11:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2013ء) فیصل آبادمیں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق رشید آباد میں محمد اکرم نے اپنی بیوی شہناز اور بیٹی ارم کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کردیا اورانہیں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

محلے والوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیٹی ارم سسرال والوں سے جھگڑ کر میکے آگئی تھی۔ارم کا باپ بیٹی سسرال جانے کا کہتا تھا جس پر اس کا بیوی اور بیٹی سے اختلاف ہوگیا اور اس پر محمد اکرم نے انہیں قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں