اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس نہ جھوٹ بولتی ہے اور نہ ہی کبھی کسی بے گناہ کو پکڑاہے، الطاف حسین کا پارٹی قیادت سے استعفیٰ دیکر صرف6گھنٹے بعد ہی واپس لینا ایک ڈرامہ تھا،برطانیہ حکومت نے اگر ڈاکر عمران فاروق قتل کیس ملوث ملزمان کی حوالگی کے لیے پاکستان حکومت سے رابطہ کیا تو مکمل تعاون کریں گے ،صوبائی وزیربلدیات رانا ثناء للہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 1 جولائی 2013 14:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1جولائی 2013ء) صوبائی وزیربلدیات رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ ا سکارٹ لینڈ یارڈ پولیس نہ جھوٹ بولتی ہے اور نہ ہی کبھی کسی بے گناہ کو پکڑاہے الطاف حسین کا پارٹی قیادت سے استعفیٰ دیکر صرف6گھنٹے بعد ہی واپس لینا ایک ڈرامہ تھابرطانیہ کی حکومت نے اگر ڈاکر عمران فاروق قتل کیس ملوث ملزمان کی حوالگی کے لیے پاکستان حکومت سے رابطہ کیا تو مکمل تعاون کریں گے۔

وہ گزشتہ روزپی ٹی ای اے کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسکارٹ لینڈگزشتہ دو سال سے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے انہوں نے کبھی کسی بے گناہ کو نہ پکرا اور نہ ہی تنگ کیاالطاف حسین برطا نیہ کا شہری ہیاس سے تفتیش کرنا اسکارٹ لینڈ یارڈ کا قا نونی رائٹس ہے کسی بے گناہ کو فکر کر نے کی کیا ضرورت ہے انہوں نے کہا کہاگر برطانیہکی حکومت کسی ملزم کی حوالگی کے لیے ٹھوس شواہد دئیے تو پاکستان کی حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کرئے گی انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا پارٹی قیادت سے استعفیٰ دیکر صرف6گھنٹے بعد ہی واپس لینا ایک ڈرامہ تھا عوام کو بیوقوف بنایا گیا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کراچی امن قائم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے فری ہینڈ دیا ہے سندھ بھر میں امن قائم کر نے کے لیے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم کر نا ہو نگے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نہ تمام بڑے اور اہم عہدوں پر میٹرک پاس افراد کو تعنیات کر رکھا تھا تو قیر صادق کی جب 83 ارب روپے کی کرپشن پکڑی تو اسے ایوان صدر میں وی آئی پی مہمان رکھا گیا اور پھر پنجان کے گورنر ہاوس سے سرکاری گاڑی مین بیرون ملک فرا کروایا گیا انہوں نے کہا کہ سا بق حکو مت نے سوا ئے لوٹ مار کے کچھ نہیں کیا توا نا ئی بحران سے آئندہ 100 دنوں میں کا فی حد تک نکل آہیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے جلدالیکشن کروانے کے لیے تیا ریاں شروع ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں