کرس گیل سمیت ویسٹ انڈین بلے بازوں کو کنٹرول کرنے کا پلان تیار ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنی عالمی نمبر ایک ون ڈے رینکنگ بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل کا انٹرویو

جمعہ 5 جولائی 2013 13:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 5جولائی 2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ کرس گیل سمیت ویسٹ انڈین بلے بازوں کو کنٹرول کرنے کا پلان تیار ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنی عالمی نمبر ایک ون ڈے رینکنگ بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ سے پہلی پوزیشن سے محروم ہونے کا دکھ ہے۔

یہ پوزیشن دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ سنیل نرائن کی ٹیم کے خلاف ہی میچ وننگ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ سعید اجمل نے کہا کہ کرس گیل کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میںآ وٴٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وہ اوول میں میری گیند پر بولڈ ہوئے تھے۔ اس بار چوں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی ہیں اس لئے میں کوشش کروں گا کہ دنیا کے بہترین ون ڈے بیٹسمینوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اپنی نمبر ایک پوزیشن دوبارہ حاصل کروں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے پاس کرس گیل اور ان جیسے بہت سارے بیٹسمین ہیں۔ انہیں ڈاٹ بال کرانا مشکل ہے اس لئے میں ان کی وکٹیں حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ اس بارے میں کپتان مصباح اور کوچ واٹ مور کے ساتھ پلان تیار کر رہا ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جنوبی افریقا اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں میری کارکردگی توقعات کے برعکس رہی۔ مجھے میچوں کے دوران دوہرے دباوٴ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بیٹسمینوں کو رنز بنانے سے بھی روکنا ہے اور حریف ٹیم پر دباوٴ ڈال کر وکٹیں بھی لینا ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کے بعد جم میں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بولنگ پریکٹس بھی کر رہا ہوں اور بیٹنگ میں بھی کارکردگی دکھانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ نومبر میں میری اکیڈمی کا افتتاح ہوگا جس میں ڈس ایبل بچوں کے لئے کرکٹ کوچنگ اور تعلیم مفت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں