فیصل آباد : الائیڈ اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

ہفتہ 13 جولائی 2013 11:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جولائی 2013ء) فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فیصل آباد میں الائیڈ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے دو بچے معمولی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فائربریگیڈ ذرائع کے مطابق الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے دو بچے معمولی طور پر جھلس گئے جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ وارڈ میں موجود بچوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔فائربریگیڈ کے مطابق آگ معمولی ہونے کے باعث اس پر جلد قابو پالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں