بحلی بحران ختم کرنے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا، نواز شریف، گیس اور بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، ڈرون حملوں پر ہمارا موقف جو انتخابات سے پہلے تھا آج بھی وہی ہے، فیصل آباد میں شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

پیر 15 جولائی 2013 16:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جولائی 2013ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے خاتمے کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سحری، افطار اور تراویح کے وقت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے اور انہیں ضمانتیں بھی نہیں ملنا چاہیے۔ نواز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرون حملوں پر ہمارا موقف جو انتخابات سے پہلے تھا آج بھی وہی ہے۔ کرپشن کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ساری توجہ بجلی بحران ختم کرنے کیلئے ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں