فیصل آباد ،زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد8 ہوگئی، مقدمہ درج، 2 افراد گرفتار

جمعہ 26 جولائی 2013 23:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جولائی۔2013ء) فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوپولیس کے مطابق شفقت بٹ نامی شخص علاقے میں شراب فروخت کرتا تھا اورزہریلی شراب سے ہلاک ہونے والے 3افراد نے اسی شخص سے شراب خریدی تھی جبکہ تھانا بٹالہ کالونی اور ڈی ٹائپ کالونی کے علاقوں میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں بھی 2 ہلاکتیں ہوئیں۔

تھانا بٹالہ کالونی پولیس نے زہریلی شراب پینے سے8افراد کی ہلاکت پر 10 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ، جن میں سے2 گرفتار کو کرلیا گیا ہے جب کہ بقیہ افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔سٹی پولیس آفیسر رزاق چیمہ ے کہا کہ لواحقین لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے گریزاں ہیں تاہم اصل وجوہات کے تعین کے لئے پوسٹ مارٹم کرانا ضرروی ہے جس کے لئے سیمپل لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں