حکومت پنجاب محکمہ بلدیات نے حکومت نے ڈینگی کی وباء کو روکنے کیلئے تمام بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری

ہفتہ 27 جولائی 2013 20:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جولائی۔2013ء) حکومت پنجاب محکمہ بلدیات نے حکومت نے ڈینگی کی وباء کو روکنے کیلئے تمام بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ برسات کے دنوں میں ہونیوالی بارشوں کے نتیجہ میں گلی محلوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا نہیں ہونا چاہئے جس جگہ پرپانی کھڑا ہوا اسے فوری طور پر صاف کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ ڈینگی کے مرض کو روکا جاسکے صاف پانی پر ڈینگی مچھر کی افزائش ہوتی ہے اور برسات کے دنوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے چانس بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں