فیصل آباد،زہریلی شراب سے مزید 4 افراد چل بسے،ہلاکتوں کی تعداد24ہو گئی

اتوار 28 جولائی 2013 17:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2013ء) فیصل آباد میں ذہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،آج بھی چار افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کرسچن ٹاون میں ذہریلی شراب سے متاثرہ 18 سالہ یاسر وارث پورہ کے اعجاز ،قمر اور ذوالفقار نے دم توڑا۔اس طرح کرسچن ٹاون میں مرنے والوں کی تعددا پانچ جبکہ مجموعی طور پر زہریلی شراب سے 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 10 افراد ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس میں چار کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب پولیس نے ایک نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں