فیصل آباد،گیس و بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والے افسران کی فہرست تیار

اتوار 28 جولائی 2013 17:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2013ء) فیصل آباد میں گیس اور بجلی چوروں کی مدد کرنے اور مبینہ طور پر سرپرستی کرنے والے فیسکو اور سوئی گیس کے افسروں کی فہرست تیار کر لی۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی ٹیم کو فیسکو اور سوئی گیس کے ان افسروں کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے وفاقی حکومت کی قانونی منظوری کیلئے گرین سگنل کا انتظار ہے، ذرائع کے مطابق فیسکو کی فہرست میں فیصل آباد سرکل ون، سرکل ٹو، جھنگ اور سرگودھا سرکل کے ایک سو چار اہلکاروں اور افسروں کے نام ظاہر کئے گئے ہیں۔سوئی گیس کے محکمے کی فہرست میں بھی ایک سو سے زیادہ ملازمین اور افسر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں