فیصل آباد ، بوسیدہ عمارت گرگئی، ملبے تلے دب کر ماں بیٹے اور بیٹی سمیت جاں بحق،جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار

بدھ 14 اگست 2013 23:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) فیصل آباد کے علاقے انار کلی میں بوسیدہ عمارت کے چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں بیٹا اور بیٹی دم توڑ گئے ،اسی علاقے میں درجنوں دیگر بوسیدہ عمارتوں کے مکینوں کی زندگی بھی خطرے سے دوچار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے انار کلی میں بارش کے دوران بوسیدہ عمارت کی چھت گرنے سے عبدالستار نامی شخص کے اہل خانہ ملبے تلے دب گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے تاہم راستہ نہ ہونے پر امدادی کاموں میں مشینری استعمال نہ ہو سکی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے تین افراد سولہ سالہ عمیرہ چوبیس سالہ عاصم اور پچاس سالہ رضیہ بی بی کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ڈی سی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کے مالک کو نوٹس دیا گیا تھا لیکن عمارت خالی نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں