فیصل آباد ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی کا رہائشی ہلاک

ہفتہ 7 ستمبر 2013 13:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7ستمبر 2013ء ) فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے کراچی کے رہائشی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والا شخص مقامی ٹیکسٹائل ملز میں جنرل مینجر کے عہدے پر فائز تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کی واردات ریلوے کالونی کے عقب میں ہوئی جہا ں نامعلوم افراد ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ مقتول کی تلاشی کے دروان ملنے والے کاغذات سے انکی شناخت فاروق کے نام سے کی گی ہے جو کہ منگھو پیر کراچی کا رہائشی ہے اور فیصل آباد کی ایک مقامی ٹیکسٹائل ملز میں جنرل مینجر کے عہدے پر فائز تھا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں