لاہور کے بعد فیصل آباد میں معصوم بچی سے زیادتی کا واقعہ ‘شقی القلب ملزمان کی 8سالہ بچی سے زیادتی ، ویرانے میں پھینک کر فرار ‘ بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 14 ستمبر 2013 15:25

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14ستمبر 2013ء ) لاہور کے بعد فیصل آباد میں معصوم بچی سے زیادتی کا واقعہ ‘شقی القلب ملزمان 8سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ، بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کنجوانی میں نامعلوم سفاک افراد نے 8 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ ملزمان بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ بچی کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں