تاندلیانوالہ،8سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج،ثمینہ کے ورثاء مل گئے ، لڑکی شادی شدہ ہے، والدین نے جبری شادی کی، دس سال قبل سسرال سے بھاگ کر اپنے والدین کے پاس آئی،ورثا کاانکشاف

اتوار 15 ستمبر 2013 17:59

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15ستمبر۔2013ء)8سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج،ثمینہ کے ورثاء مل گئے، ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی کنجوانی میں درندگی کا شکار ثمینہ کی ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ گڑھ کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے اور لڑکی ثمینہ الائیڈ ہسپتال میں صحت سنبھلنے کے بعد ہوش میں آ گئی اس نے اپنا پہلا بیان پولیس افسران کودیتے ہوئے کہا کہ میں گوجرہ میں رہتی تھی اور میرے والدین تھاندہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے بھٹو کالونی دمے شاہ رہتے ہیں میں بھیک مانگنے کے لیے کنجواں گئی تو وہاں پر ملزم طارق نذے مجھے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس تھانہ گڑھ نے لڑکی کے ورثاء کی تلاش کی اور ورثاء ملنے پر مزید انکشاف ہوا کہ لڑکی شادی شدہ ہے اور اس کی ایک سال قبل والدین نے جبری شادی کردی اور وہ اپنے سسرال گوجرہ کھدوالا روڈ آ گئی اور آج سے تقریباً آٹھ یا دس سال قبل سسرال سے بھاگ کر اپنے والدین کے پاس آئی اس کے خاوند کا نام جھگو اور اس کی عمر تقریباً 24 سال ہے اور وہ بھی بھیج مانگ کر گزارا کرتا ہے پولیس تھانہ گڑھ نے ملزم طارق کو کل سے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے لڑکی کے والد کا نام رفیق ولد خیردین اور اس کی پھوپھی کوہمراہ لے کر الائیڈ ہسپتال لے گئے ہیں جہاں انہوں نے بچی کو پہچان لیا ہے اور ثمینہ زاروقطار روتی رہی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ خاندانی ذریعہ لڑکی کو ثمینہ اور سمیرا دونوں ناموں سے پکارے اور لکھے جاتے ہیں مزیدلواحقین کے بیان قلمبند کر نے کے لیے اعلیٰ افسران اور تھانہ کی ٹیم الائیڈ ہسپتال پہنچ گئی اور ملزمان کی شناخت پریڈ کروانے کے لیے ملزمان بھی ہمراہ لے گئے رات گئے پولیس نے ملزمان اور لواحقین کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھا اور پوچھ گچھ کر رہے ہیں درجنوں افراد کو حراست میں لیے، عوام میں خوف و حراس پیدا ہو گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں