فیصل آباد ، پیشی کیلئے عدالت جانے والے ماں اور بیٹے کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعہ 20 ستمبر 2013 16:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20ستمبر 2013ء) فیصل آباد میں پیشی کیلئے عدالت جانے والے ماں اور بیٹا کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کو نواحی گاؤں 150 رب مدھو آنہ کے رہائشی ملک سخاوت اور اس کی ماں کو گاؤں کے باہر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ دونوں ماں بیٹا پیشی پر عدالت جارہے تھے۔مقتولین کی گاو ں کے کچھ افراد سے دشمنی چلی آرہی تھی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کواٹر اہسپتال منتقل کردیا ہے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں