فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں انڈے کا عالمی دن بھرپورطریقے سے منایاگیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2013 12:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اکتوبر 2013ء) فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں انڈے کا عالمی دن بھرپورطریقے سے منایاگیاویسے تو انڈا ملنے سے بچنے کے لیے طلبہ و طالبات ،خاصی محنت کرتے ہیں۔لیکن فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں،طلبہ نے ہی انڈے کے عالمی دن کو بھرپور انداز سے منایا۔

(جاری ہے)

مرغی پہلے آئی یا انڈا،یہ بحث تو جاری رہے گی،لیکن انڈے میں غذا اور مزا دونوں ہیں بھرپور،یہ تو سب ہی مانتے ہیں۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انڈے کے عالمی دن کو منانے کا خاص اہتمام کیا گیا۔طالبات نے انڈوں کی مدد سے ایک سے بڑھ کر ایک مزیدار ڈشز بنائیں۔انڈے کے کباب،ایگ پیٹیس سمیت کئی چیزیں تیارکی گئیں،ان ڈشز کو انوکھے انداز سے سجاکرپیش کیا گیا۔جبکہ طلبہ نے منہ میں چمچ اوراس میں انڈا رکھ کر دوڑ لگائی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں