مسلمانوں آپس میں لڑ ا نے والے ملت اسلامیہ کے خیر خواہ نہیں‘شیخ محمد یوسف

منگل 19 نومبر 2013 15:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء) انجمن تاجران مکی کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف گچھا نے سانحہ راولپنڈی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیاانہوں نے راولپنڈی میں انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں آپس میں لڑ ا نے والے ملت اسلامیہ کے خیر خواہ نہیں ایسے عناصراسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں جو ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیکراور اشتعال دلا کر ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں انہوں نے علماء تاجروں اور محب وطن عوام سے اپیل کی کہا کہ وہ بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے بھائی کو بھائی سے لڑانے اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی ہر سازش کو ناکام بنا د یں اور اسلام کی صیح تصویر پیش کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں ایسے لوگوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کرتے ہیں اور اسلام کا نقشہ صیح طور پر پیش نہیں کر رہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں