یورپی منڈیوں میں بغیر ڈیوٹی رسائی حکومتی کوششوں کا ثمر ہے‘میاں امتیاز ارشد،وزیراعظم اور گورنر پنجاب کی کاوشوں کی وجہ سے مخالف ممالک کو منہ کی کھانا پڑی‘صدر انجمن تاجران سرکلر روڈ فیصل آباد

پیر 16 دسمبر 2013 12:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16دسمبر 2013ء) انجمن تاجران سرکلر روڈ کے صدر میاں امتیاز ارشداورمیاں شاہد حمیدنے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں بغیر ڈیوٹی رسائی حکومتی کوششوں کا ثمر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کاوشوں کی وجہ سے مخالف ممالک کو منہ کی کھانا پڑی۔ یہ خبر پورے پاکستان کے لئے خوشخبری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی کاوشوں کے نتیجہ میں پاکستانی مصنوعات کو یورپی ممالک کی طرف سے جی ایس پی پلس کا درجہ دینا تاریخی کارنامہ ہے، جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی ۹ سو اور دیگر شعبوں کی ۱۶ سو سے زیادہ مصنوعات کو ۲۷ یورپی ممالک کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی، جس سے پاکستانی کی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور ملک کو ۵ ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہونے سے سے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم گورنر پنجاب چوہدری سرور کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ثابت ہو گیا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں دنیا پاکستان پر اعتبار کر رہی ہے اور پاکستان کو اس کا جائز مقام بھی دے رہی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں