فیصل آباد، وزیراعظم کا انڈسڑی کو دودن گیس فراہم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،عبدالمجیدلال ، شیخ محمد جمیل

ہفتہ 21 دسمبر 2013 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21دسمبر 2013ء) سٹی کونسل 144کے چیئرمین میاں عبدالخالق اور وائس چیئرمین عبدالمجیدلال اور شیخ محمد جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے انڈسڑی کو دودن گیس فراہم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ اس فیصلے کی وجہ سے چھوٹے تاجر اور صنعت کار اپنے کاروباد وبارہ شروع کرے گے اور بے روز گار ہونے والے مزدورں اور لیبر کو دوبارہ روزگار میسر آئے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا ہے کہ دو دن گیس فراہمی کے اس اقدام سے چھوٹے صنعت کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔گیس فراہمی سے جی ایس پی کا ٹارگٹ پورا کیا جا سکتا ہے اور سر مایہ کاروں کو آڈر وقت پرفراہم کیے جائے گے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں اعتماد کی فضا ء پیدا ہو گی ۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ریڑھ کی ہڈی سمجھی جانے والی ایس ایم ایز انڈسٹری کو مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے تا کہ روز گار کے نئے مواقع حاصل ہوں اور وسا ئل کا استعمال کیا جا سکے ۔ اور لاکھوں مزداروں کو بے روز گار ہو نے سے بچا یا جا سکے گا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں