ڈھرکی میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، سینکڑوں بیمار

جمعہ 27 اکتوبر 2006 18:29

ڈھرکی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) ڈھرکی میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا سینکڑوں مریض اس مرض میں مبتلاء جبکہ ڈھرکی کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں اکثر ڈینگو وائرس کے نام سے مریض آنے لگے حکومت صحت خاموش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈھرکی میں ڈینگو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا جبکہ اکثر ڈھرکی کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈنیگو کے نام سے مریض آنے لگے اور سینکڑوں لوگ اس مرض میں مبتلاء ہیں جبکہ 2 مریضوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں پنجاب کے ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج سے کچھ دن پہلے 2 مریض اس خطرناک بیماری میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکومت صحت نے ابھی تک کسی بھی قسم کا نوٹس نہیں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں