گھوٹکی مہر واہ میں چالیس فٹ چوڑا شگاف ،دو دیہات زیر آب آ گئے

اتوار 29 جولائی 2007 19:11

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی۔2007ء) صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں مہر واہ میں چالیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے دو دیہات زیر آب آگئے۔ذرائع کے مطابق میں خان پور مہر کے نزدیک مہر واہ میں چالیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے لاشاری قبیلے کے دو دیہات زیر آب آگئے جس سے بارہ گھر زمین بوس ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیلابی پانی نے ڈیڑھ سو ایکٹر سے زائد زرعی زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے چاول اور کپاس کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں