گھوٹکی ‘ کاروکاری کے الزام میں لڑکی سمیت 2 افراد قتل کر دیئے گئے

پیر 12 نومبر 2012 13:59

گھوٹکی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔12نومبر 2012ء ) گھوٹکی کے گاؤں پیر بری میں کاروکاری کے الزام میں لڑکی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے نوجوان کی نعش تحویل میں لے لی ،لڑکی کی نعش کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی میں خان پور مہر کے گاؤں پیر بری کے قریب پیش آیا۔جہاں کاروکاری کے الزام میں لڑکی سمیت 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس نے نوجوان کی نعش تحویل میں لے لی ہے جبکہ قتل کی جانے والی لڑکی کی نعش کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں