میرپور ماتھیلو کے قریب قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں سے ٹریفک متاثر

اتوار 2 دسمبر 2012 12:18

گھوٹکی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2دسمبر۔ 2012ء)گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو کے قریب زیر تعمیر پل کی وجہ سے قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک متاثر ہوگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب 4ماہ سے زیر تعمیر پل کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا۔جس سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔50کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے پل کی مرمت کے دوران کوئی متبادل سڑک تعمیر نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہونا معمول بن گیا ہیاور شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں