خسرے کی وبا ختم نہ ہو سکی،مزید 8بچے جاں بحق

منگل 8 جنوری 2013 13:08

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2013ء)سندھ کے مختلف اضلاع میں خسرے کی وبا ختم نہ ہوسکی ، مزید آٹھ بچے جاں بحق ہوگئے ۔ مجموعی طور پانچ سو تئیس ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔اندرون سندھ موذی مرض خسرے نے مزید بچوں کو نگل لیا ہے ، ہلاکتیں دادو کے گائوں رسول بخش چانڈیو ، گھوٹکی میں اوباڑو، بدین ، عمر کوٹ اور ، شکار پور میں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کے مطابق سندھ میں خسرے کے باعث ہلاک ہونےوالے بچوں کی تعداد پانچ سو تئیس ہے صرف کراچی میں سولہ بچے خسرے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کے لیے ویکسین بھیجی گئی ہے تاہم صورتحال عملا کنٹرول سے باہر ہے ، اسپتال کمسن بچوں سے بھرے پڑے ہیں ہر خاندان کا کوئی نہ کوئی بچہ مرض میں مبتلا ہے علاج معالجے کا مربوط نظام نظر نہیں آرہا لوگ راہداریوں میں بیٹھے علاج معالجہ کرانے پر مجبور ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں