گھوٹکی:زہریلی مٹھائی کھانے سے بچہ ہلاک،21افراد کی حالت غیر

اتوار 10 مارچ 2013 15:58

گھوٹکی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2013ء) گھوٹکی کے نواحی گاؤں میں زہریلی مٹھائی کھانےسے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ خوتین اور بچوں سمیت اکیس افراد کی حالت غیر ہوگئی۔گھوٹکی کے نواحی گاؤں شریف مہر کے رہائشی حبیب اللہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ حبیب اللہ نے بچے کی چھٹی کے تقریب میں خوشی کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے گاؤں والوں کو کھانے پر مدعو کیااور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

لیکن حبیب اللہ نہ جانتا تھا کہ خوشی کے موقع پرتقسیم کی گئی مٹھائی موت کاپیغام لےآئےگی۔قریبی شہرعادل پورسے خریدی گئے مٹھائی زہریلی تھی،۔ جسے کھانے سے ڈیڑھ سالہ بچہ صلاح الدین جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ زہریلی مٹھائی کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت اکیس افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق تشویشناک حالت میں مبتلا تین مریضوں کو بہتر علاج کے لئے سکھر بھیج دیا گیا ہے ۔مٹھائی فروش دکان بند کرکے فرارہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں