گھوٹکی،قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی، 30سے زائد مسافر زخمی

جمعرات 4 جولائی 2013 13:32

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4جولائی 2013ء ) گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 30سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث تحصیل ڈہرکی کے قریب الٹ گئی۔ زخمیوں میں خواتین ا ور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو تحصیل ہسپتال ڈہرکی اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں