گھوٹکی،ڈہر کی میں9 ماہ بعد ٹریکٹر کے پیسے مانگنے پر با اثر افراد کا گاؤں سفید مسجد کے رہائشی پر مبینہ تشدد، زخموں پر مرچیں اور ناک میں رسی ڈال کر گھسیٹا گیا

اتوار 7 جولائی 2013 22:10

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جولائی۔ 2013ء)ڈہر کی میں9 ماہ بعد ٹریکٹر کے پیسے مانگنے پر با اثر افراد کا گاؤں سفید مسجد کے رہائشی پر مبینہ تشدد، زخموں پر مرچیں اور ناک میں رسی ڈال کر جانوروں کی طرح کھینچا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق ڈاہرکی کے گاؤں سفید مسجد کے رہائشی رحمت اللہ سیجھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں 9 ماہ بعد ادھار دیتے ہوئے ٹریکٹر کی رقم مانگنے گیا تو با اثر افراد نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے زخموں پر مرچیں لگادیں اور ناک میں رسی ڈال کر جانوروں کی طرح کھینچا۔

زخمی رحمت اللہ سیجھو نے مزید بتایا کہ پولیس با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی اور مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ ناک سے رسی نکلواؤ پھر مقدمہ درج کریں گے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں