گھوٹکی میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق، 1زخمی

اتوار 22 ستمبر 2013 21:20

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2013ء) گھوٹکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ خان پور مہر کے علاقے پنج گلی چوک پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس اور اہل علاقہ نے لاشیں تحصیل اسپتال منتقل کردیں۔ دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں