گھوٹکی ، ایس ایچ او کی مبینہ زیادتی کا شکار بہنوں نے جنگل میں پنا ہ لے لی ، اہل علاقہ نے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی اپیل کردی

منگل 22 اکتوبر 2013 19:13

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2013ء)گھوٹکی میں ایس ایچ او کی مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والے دو بہنوں نے وڈیروں اور پولیس کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر جنگل میں پناہ لے لی جبکہ اہل علاقہ نے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے گاؤں کھمبڑا میں ایس ایچ او عبداللہ اعوان نے دو بہنوں کو مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

کیس چلائے جانے کے بعد ایس ایچ او کو حراست میں لے لیا گیا حوالات میں بااثر ایس ایچ او کو وی آئی پی پروٹوکول دیاجا رہا ہے جبکہ متاثرہ لڑکیوں پر کیس واپس لینے کیلئے دباوٴ بھی ڈالا جا رہا ہے ، اپنی زندگی بچانے کی خاطر دونوں بہنوں نے جنگل میں پناہ لے لی ۔ متاثرہ لڑکیوں نے میڈیکل رپورٹ تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کر لیں گی۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں