گھوٹکی کو اندرونی سندھ کا سب سے خوبصورت شہر بناؤں گا،سردار علی نواز مہر

منگل 19 اگست 2014 14:52

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) سندھ کے وزیرزراعت سردارعلی نوزمہرنے کہاہے کہ ضلع گھوٹکی کو اندرونی سندھ کا سب سے خوبصورت شہر بناؤں گا،وزیراعلیٰ سندھ نے36کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرینج سسٹم اسکیم کی منظور ی دے دی ہے۔نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔

(جاری ہے)

2014ء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سردار علی نواز خان مہر عرف راجا خان مہر نے کہا کے میں ضلع گھوٹکی کو اندرون سندھ کاسب سے زیادہ خوبصورت ضلع بنانے کی کوشش کر رہا ہوں انشاء اللہ جلد گھوٹکی میں غیرملکی سیاح گھومنے کے لئے آئیں گئے،مجھے گھوٹکی شہر کے لوگوں سے محبت ہے جن لوگوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر مجھے منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں گھوٹکی ضلع کی عوام کے دکھ ،سکھ میں ساتھ دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے36کروڑروپے کی لاگت سے ڈرینج سسٹم کی تعمراتی کاموں کے اسکیمیوں کی منظور دے دی ہے عنقریب اس پر کام شروع ہوجائے گا۔اس کے علاوہ گرد نواح 25 بجلی کے ٹرانسفارمرزبھی منظور کئے گئے ہیں، جنہیں جلد نصب کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں