گھوٹکی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے مہیسروکے علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ، نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کردیا

منگل 19 اگست 2014 14:52

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے مہیسروکے علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کردیا ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ ایک گھنٹہ بجلی چلتی ہے تو6گھنٹے بند رہتی ہے ،مہینے کے بعد بلوں کی عدائیگی تو فوراً کی جاتی ہے مگر بجلی نایاب رہتی ہے ۔مظاھرین کے رہنما ادریس بیگ نے کہاکہ شدید گرمی میں درختوں کے سائے میں جاکر سوجاتے ہیں ،کاروبار بلکل بند ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گھوٹکی کے شہر مہیسرو میں انڈسٹریل ایریا کی وجہ سے علاقے کی بجلی بند کرکے انڈسٹریل ایریا کو فراہم کی جارہی ہے اور بل غریب عوام دے ر ہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ واپڈا حکام کھلے عام کرپشن کرتے ہیں۔غفارمنگی نے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار بند ہوگئے ہیں۔احتجاج مسلسل 2 گھنٹے تک جاری رہا مگر واپڈا حکام کا کوئی بھی آفیسر نہیں آیا، انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ہماری مدد کی جائے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ وہ بلوں کی ادائیگی کر کرکے تھک گئے ہیں ایک تو کاروبار نہیں چل رہا دوسرا قرض اٹھا اٹھا کر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں