گھوٹکی ،گھریلو تنازع پر خاتون نے اپنے 2بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

ہفتہ 6 ستمبر 2014 15:36

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے نواحی گاؤں چنیالی چاچڑ میں خاتون نے گھریلو تنازع سے تنگ آکر اپنے ہی دو معصوم بچوں کا گلہ دبا کر خود کو پھندا دال کر خود کشی کر لی ،اوباڑو پولیس نے نعشیں اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل اوباڑو کے نواحی گاؤں چنیالی چاچڑ میں نظیراں چاچڑ نے معاشی حالات اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر برے حالات کی سزا د2بچوں 6 سالہ بیٹی رخسانہ اور 4 سالہ افسانہ کا گلا دبا کر خود کو بھی گلے میں پھندا ڈال کر گھریلو پریشانی اور تنگ دستی سے چھٹکارا حاصل کر لیا ،اس افسوسناک واقعہ کی اہل علاقہ نے پولیس کو فوری طور پر دی، جس پر اوباڑو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والی مسمات نظیراں چاچڑ کا شوہر مزدوری کرتا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگرا رہتا تھا اور گزشتہ روز بھی بچوں کو جیب خرچی نہ دینے پر گھر میں لڑائی ہوئی اور مسمات نظیراں نے جھگرے سے دلبرداشتہ ہو کر گھریلو جھگڑے کی سزا اپنے ہی معصوم پھولوں کا گلا دبا کر خود بھی گلے میں پھندا دال کر خودکشی کر لی پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں