سیلابی ریلا گڈو بیراج پہنچ گیا ،گھوٹکی میں کئی دیہات زیر آب
بدھ 17 ستمبر 2014 11:20
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء)متعدد گھر اور فصلیں تباہ ،پانی کی آمد 50 ہزار 843 کیوسک تک جا پہنچی پنجاب میں تباہی کے بعد سیلابی ریلا سندھ میں گڈو بیراج پہنچنا شروع ہوگیا ۔ گھوٹکی میں کئی دیہات زیر آب آگئے ، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور شہر سلطان کی مزید کئی آبادیاں بھی پانی کی لپیٹ میں آگئیں ۔ پنجاب میں ہزاروں دیہات ، گھروں ، فصلوں کو نیست و نابود کرتا دریائے چناب کا سیلابی ریلا سندھ میں گڈو بیراج پہنچنا شروع ہوگیا ہے ۔
ہیڈ پنجند پر پانی میں کمی جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ۔ گڈو کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگئی ہے ۔ بیراج کے قریب بڑے رقبے پر کھڑی فصلیں بھی پانی کی لپیٹ میں آگئی ہیں ۔(جاری ہے)
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ اٹھہتر ہزار کیوسک اور گھوٹکی بیراج پر پانی کی آمد 50 ہزار 843 کیوسک تک جا پہنچی ہے ۔ سیلابی پانی نے کچے کے درجنوں دیہات ڈبو دیئے ہیں ۔
زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث سیکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔ علی پور کے علاقے خان گڑھ اور شجاع آباد میں بھی سیکڑوں بستیاں پانی کی لپیٹ میں ہیں ۔ دریائی کٹاؤ کے باعث شہر سلطان کے متعدد علاقے بھی سیلاب کی زد میں آگئے ۔ ٹھٹھہ سیال ، مراد آباد اوربھٹہ پور سمیت مظفر گڑھ کے درجنوں علاقے بھی ڈوبے ہوئے ہیں ۔ ڈیرہ غازی خان میں شیخانی کے مقام پر شوڑیا نالے کا بند ٹوٹنے سے بھی بڑا علاقہ زیر آب آگیا ۔گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گھوٹکی،کچے کے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغواء 2پولیس اہلکار سمیت4شہری بازیاب
گھوٹکی،موٹروے ایم فائیو کے دونوں اطراف کاشت کاری پر پابندی عائد
گھوٹکی،ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا
گھوٹکی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا ، ایک پولیس اہلکارشہید
گھوٹکی،خانپور مہر کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد، مقدمہ درج
اوتھل ،پو لیس کی کارروائی ،تین ڈکیت گرفتار ،چھینی گئی رقم ،موبائل فون برآمد کر لیا
ایس ایس پی گھوٹکی کی ہدایات پر، شہری سے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس گھوٹکی کے چار پولیس اہلکار ..
گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوں سے پولیس آپریشن میں بازیاب مغوی اپنے گائوں پہنچ گیا
گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیلئے آئی جی سندھ کو خط
گھوٹکی میں قومی شاہراہ سے لاپتہ ڈرائیور اور کلینر کے اغوا کا انکشاف
گھوٹکی : قومی شاہراہ پر ڈاکوں کی مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد پولیس مقابلہ
گھوٹکی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں