عیدالعضحیٰ کے حوالے سے ضلع کے تمام شہروں میں قربانی کے لئے پلیس مقرر کرکے شہروں کو آگاہ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:32

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو نے ایک لیٹر جاری کرکے ڈی،ایچ،او، ڈپٹی دائریکٹر لائیو اسٹاک سمیت ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل افسروں کو ہدایت کی ہے کہ عیدالعضحیٰ کے حوالے سے ضلع کے تمام شہروں میں قربانی کے لئے پلیس مقرر کرکے شہروں کو آگاہ کیا جائے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیے گئے مکانات پر قربانی کریں تاکہ شہر آلودگی سے پاک رہیں کیوں کہ حکومت سندھ کی جانب سے اطلاع دیا گیا ہے کہ جانوروں سے (CRIMEAN-CONGO HEMORRHAGIC FECER -CCHF) کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے جو کہ جان لیوا وائرس ہے 20 اگست 2014 کو کراچی میں ایک شخص کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد فوت ہوچکا ہے اس لئے عیدالعضحیٰ سے قبل بہتر انتظامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میونسپل افسروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ عید العضحیٰ کے موقع پر قربانیوں کے بعد ہونے والے کچرے کو شہروں سے دور دفن کیا جائے تاکہ کانگو وائرس پھیلنے کے امکانات ختم ہوجائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگو وائرس کے متعلق عوام میں آگہی فراہم کی جائے تا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرکے ماحول کو خوشگوار بنائیں اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرکے رپورٹ فراہم کی جائے ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں