گولارچی ،خلفاء راشدین ‘ کے ایام پر عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پرمنایا جائے،محمد شاہ

پیر 13 اکتوبر 2014 16:11

گولارچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء)نبی کریم ﷺ نے فرمایااگر میری چالیس بیٹیاں بھی ہوتی تو یکے بعددیگر عثمان ‘ کے نکاح میں دے دیتا، آج(منگل ) 18ذوالحجہ کوخلیفہ ثالث داماد رسولﷺ حضرت عثمان غنی ‘ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترم سے منایا جائے گاملک بھر کی طرح گولارچی میں بھی مدح صحابہ ‘ جلوس مدرسہ عمر فاروق ‘ سے نکالا جائے گا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بس اسٹینڈ پہنچے گا جہاں سے ضلعی جلوس میں شرکت کے لئے بدین روانہ ہوگاجس کی قیادت مولانا عبداللہ سندھی صاحب کریں گے صحابہ کرام ‘ سے محبت کرنے والا ہر شخص جلوس میں شرکت کرے گا ایام خلفاء راشدین کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت گولارچی کے صدر مولانا محمد شاہ نے جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں عوام سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ عوام اہلسنت کا مطالبہ ہے کہ ان ایام پر عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پرمنایا جائے حکومت نے بے حسی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اہلسنت کے مطالبہ کو نظر انداز کردیا قوم کو بیدار کردیا ہے پرامن اور آئینی جدوجہد کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب اہلسنت عوام ان ایام پر اس طرح سڑکوں پر نکلے گی کہ دشمنان صحابہ ‘کی نیند یں اڑ جائیں گی اس موقع پر قاری محمد صفدر ، محمد ہارون ، عبدالوحید گل ، عبدلرشید غازی ،صادق گجر، محمد شاہد اقبال ،زاہد صدیقی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں