پاکستان دنیا میں پولیو وائرس کے حوالے سے پہلے نمبر پہ آگیا ہے صورتحال تشویشناک ہے ،محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے،ڈپٹی کمشنرگھوٹکی
جمعرات 6 نومبر 2014 16:52
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) ڈپٹی کمشنرگھوٹکی محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں پولیو وائرس کے حوالے سے پہلے نمبر پہ آگیا ہے جو کہ تشویشناک صورتحال ہے اس لیے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے تاکہ ہمارا ملک بھی بھارت کی طرح پولیو سے پاک ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میرپور ماتھیلو میں پولیو مہم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک بھارت میں ایک ارب تک آبادی ہے اس کے باوجود بھارت پولیو وائس سے پاک ہوگیا ہے مگر افسوس کہ پاکستان میں کم آبادی کے باوجود پولیو وائرس ختم نہیں ہوسکا۔(جاری ہے)
اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ہنگامی بنیادوں پر پولیو وائس کے خلاف جہاد کریں کیوں کہ پولیو وائرس پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اس لیے پولیو ٹیموں سمیت میڈیکل افسروں کو چاہیے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سچائی و ایمانداری سے اپنا اپنا کردار ادا کریں جو کہ ان کا فرض ہے بصورت دیگر سخت کارروائی ہوگی ۔انہوں نے ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر ابوبکر شیخ کو ہدایت کی کے ضلع گھوٹکی کی حدود کموں شہید، مرید شاخ اور مہیسرو پر مستقل ٹرانزسٹ پوائنٹ بنائے جائیں جہاں پر گھوٹکی آنے والے اور گھوٹکی سے گذرنے والے مسافروں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں کیوں کہ سندھ میں دوسرے علاقوں سے پولیو وائرس داخل ہورہا ہے جس کو ہنگامی بنیادوں پر روکنا ہوگا تاکہ ہمارا ملک پولیو وائرس سے پاک ہوسکے اور ہمارے بچوں کو مستقبل محفوظ بن جائے۔ قبل از پولیو مہم کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گھوٹکی کی 20 یونین کاؤنسلوں کے ایک لاکھ 73 ہزار 385 بچوں کو 433 موبائل ٹیموں کے ذریعے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 10 نومبر سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا جوکہ 14 نومبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال پاکستان میں 235 پولیو کیس تصدیق کیے گئے ہیں جن میں سے 10 بلوچستان، 48 کے۔پی۔کے، 151 فاٹا، 3 پنجاب اور 23کیس سندھ میں تصدیق کیے گئے ہیں ۔ 21 کراچی میں ، ایک سانگھڑ اور ایک دادو میں تصدیق ہوا ہے۔گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اوتھل ،پو لیس کی کارروائی ،تین ڈکیت گرفتار ،چھینی گئی رقم ،موبائل فون برآمد کر لیا
ایس ایس پی گھوٹکی کی ہدایات پر، شہری سے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس گھوٹکی کے چار پولیس اہلکار ..
گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوں سے پولیس آپریشن میں بازیاب مغوی اپنے گائوں پہنچ گیا
گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیلئے آئی جی سندھ کو خط
گھوٹکی میں قومی شاہراہ سے لاپتہ ڈرائیور اور کلینر کے اغوا کا انکشاف
گھوٹکی : قومی شاہراہ پر ڈاکوں کی مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد پولیس مقابلہ
گھوٹلی،مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2مغوی کو بازیاب
گھوٹکی ، ایم فائیو موٹروے کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں3 ڈاکو مارے گئے
گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر (کل) دوبارہ پولنگ ہو گی
15فروری کودوپولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کے موقع پر پاک فوج کو تعینات کیاجائے،جام مہتاب ڈہر
”بچے باہر جاﺅ“پولنگ عملہ2فٹ کے25سالہ نوجوان کو بچہ سمجھ بیٹھا
گھوٹکی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت