دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو شہید کرکے انسانیت کا قتل کیا،عبدالباری خان پتافی

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:33

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو شہید کرکے انسانیت کا قتل کیا ہے اور دہشت گرد کسی بھی طرح رعایت کے مستحق نہیں‘ یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی عبدالباری خان پتافی نے پی پی پی میرپور ماتھیلو کے دفتر میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے موقع پر باتیں کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مزہب کسی بھی طرح اس کی اجازت نہیں دیتا‘ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں اور وہ معصوم بچوں کا خون بہا کر کس دشمنی کا بدلہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی اور سیاستدان متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ اس موقع پر غلام حسین سومرو‘ غلام نبی دسیر‘ عبدالغفار دسیر‘ کامریڈ ککورام اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں