فرانس میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کیخلاف ڈہرکی میں مختلف دینی تنظیموں کی جانب سے دفاع ناموس رسالتﷺ ریلی نکالی گئی

جمعہ 23 جنوری 2015 18:54

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء )فرانس میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف ڈہرکی میں مختلف دینی تنطیموں کی جانب سے دفاع ناموس رسالتﷺ ریلی نکالی گئی ،ریلی میں سینکروں افراد کی شرکت ،فرانس کے اشاعتی اداروں کے خلاف نعرے بازی،پاکستان میں فرانس کے سفارتخانے کو بند کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فرانس کے اشاعتی اداروں کی جانب سے نبی کریم کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ڈہرکی میں اہلسنت والجماعت ،پاکستان راہ حق ،سنی علماء کونسل،اتحاد علماء دیوبند کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مسجد فاروق اعظم سے نکالی گئی اور شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب ڈہرکی کے سامنے پہنچ کر بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گئی اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین علامہ مختار معاویہ ،محمد اسلم حسینی ،قربان علی پتافی،عبدالواجد شیخ و دیگر نے کہا کہ فرانس کے جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کے جزبات کو للکارا ہے نبی کریم کی شان اور ناموس رسالتﷺ کیخلاف کسی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ یورپی اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کے انبیاء کرام کی توہین کرتے رہتے ہیں اور اتنی بڑی زیادتیوں کے باوجود ہمارے مسلم ممالک ان اسلام دشمن ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پورے عالم اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک جگہ اکٹھے ہو کے مل کر ان تمام اسلام دشمن قوتوں کا مل کر مقابلہ کریں اور ان کو نیست و نابود کر دیں تاکہ دوبارا کسی اسلام دشمن کو ایسی گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو انہوں نے کہا کہ عالم اسلام حکمران ایک مشترکہ اسلامی کانفرنس بلوا کر خاکو کی اشاعت کے خلاف کوئی لاحہ عمل تیار کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں موجود فرانس کے سفارتکانے کو مکمل طور پر بند کر کے اس ملک سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں