ڈہرکی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، مختلف کیسوں میں مطلوب منشیات فروش اور لوٹ مار ڈکیتی میں مطلوب ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:21

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) ڈہرکی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، مختلف کیسوں میں مطلوب منشیات فروش اور لوٹ مار ڈکیتی میں مطلوب ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضے سے چوری کے موٹر سائیکل کچی شراب اور اسلح برآمد ،گرفتار ہونے والے ملزمان گھوٹکی پولیس کو درجنوں کیسوں میں مطلوب تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈہرکی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خفیہ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروشوں ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7خطرناک ملزمان اسماعیل مہر،شکیل مہر ،مختیار بھٹو،علی بخش کلہوڑو،قادر بخش کلہوڑو،حق نواز ٹانوری،غلام مرتضی عرف مرتو کو گرفتار کر لیا کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے خطرناک ہتھیار سمیت پانچ موٹر سائیکلیں موبائل فون اور بڑی مقدار میں کچی شراب اور دیگر سامان برآمد کر لیااس سلسلے میں ایس ایچ او ڈہرکی محمد بچل قاضی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈہرکی میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافے پر پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے سے خفیہ آپریشن شروع کیا ہوا تھا آج ہم نے اسی قسم کا ایک بدنام اور خطرناک گروہ کے خلاف آپریشن کیا اور ہمیں کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مزکورہ ملزمان ضلع گھوٹکی کے مختلف شہروں دیہاتوں اور راستوں میں وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہو جاتے تھے انہوں نے ڈہرکی سمیت دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کا بازار گرم کیا ہوا تھا اور آئے روز شہر سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری معمول بنا لیا تھا جس کے خلاف ہم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو کامیابی سے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری کا سامان پانچ موٹر سائیکلیں موبائل فون اور بڑی مقدار میں کچی شراب اور دیگر سامان برآمد کر لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں