اوباڑو کے قریب پنجاب پولیس کی کارروائی میں 4 ڈاکو ہلاک

بدھ 18 مارچ 2015 12:38

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) گھوٹکی کے قریب پنجاب پولیس کی کارروائی کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔بدھ کو پولیس کے مطابق کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لما میں 6 مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر رحیم یار خان کی پولیس نے ڈاکووٴں کا تعاقب کیا تو ڈاکو سندھ کے علاقے اوباڑو میں داخل ہوگئے تاہم پولیس نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور سندھ پولیس کے تعاون سے انہیں رونتی کے مقام پر گھیر لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکووٴں نے خود کو پولیس کے گھیرے میں دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکووٴں کی شناخت کے لئے لاشوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردیا ہے

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں