ضلع گھوٹکی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بوٹی مافیا سرگرم

بدھ 8 اپریل 2015 13:07

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ضلع گھوٹکی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بوٹی مافیا سرگرم ہو گیا ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہو گیا ہے بوٹی مافیا کھڑکیوں سے امدادی مواد امتحانی مرکز میں بھیج رہی اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ہونے والا انگریزی کا پرچہ کچھ گھنٹے قبل ہی آؤٹ ہو گیا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کھلے عام بوٹی مافیا سرگرمی رہی جبکہ اسکول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے نمائندے تماشا دیکھتے رہے حکام کے مطابق تین سے چار لوگو ں کو محکمہ تعلیم کی طرف سے سکول بھیجا جاتا ہے یہاں وہ امتحانی عمل پر نظر رکھتے ہیں لیکن اس کے برعکس سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام افراد بوٹی مافیا کے سامنے ے بس رہے ہیں ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں