گھوٹکی، وڈیرے کی اجازت کے بغیر بیٹھک میں داخل ہوکر برتن میں پانی پینے پر غریب مزدور پر وڈیرے کا بہیمانہ تشدد

پیر 13 اپریل 2015 15:51

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) وڈیرے کی اجازت کے بغیر بیٹھک میں داخل ہوکر برتن میں پانی پینے پر غریب مزدور پر وڈیرے کا بہیمانہ تشدد،غریب مزدور کو سخت تشدد کا نشانہ بنا کر بھینسوں کے باڑے میں آنکھیں اور ہاتھ باندھ کر بند کر دیا ،ساری رات باڑے میں گزارنے کے بعد صبح وڈیرے نے 100 مرتبہ اٹھک بیٹھک کروا کر رہائی دی ،تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کی سینماء روڈ پر غریب محنت کش نے اپنی پیاس بجھانے کے لیئے وڈیرے کی بیٹھک میں داخل ہو کر پانی پینے کے برتن میں پانی پینا مہنگا پڑ گیا جس پر وڈیرے نے غریب مزدور راہب سولنگی کو بغیر اجازت پانی پینے پر سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور آنکھیں اور ہاتھ باندھ کر اپنے بھینسوں کے باڑے میں ساری رات قید رکھا اور صبح ہونے پر بھی وڈیرے کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور مزدور سے 100 مرتبہ اٹھک بیٹھک کرواکر رہائی دی اور کہا کہ دوبارہ ایسی غلطی مت کرنا اور نہ ہی کسی سے زکر کرنا ورنہ سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے غریب مزدور کے مطابق ایسی فریاد لیکر مزدور ڈہرکی تھانے پہنچا تو پولیس اہلکاروں نے رشوت طلب کی پیسے نہ ہونے پر غریب مزدور کو ڈہرکی تھانے سے دھکے دیکر باہر نکال دیا غریب محنت کش راہب سولنگی نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور وڈیرے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں